ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیرون ملک سے لوٹے ہوئے افراد اپنی معلومات فراہم کریں۔ سردی بخار کی صورت میں ’فیور کلینک‘ میں معائنہ کروائیں۔ جنوبی کینرا ڈی سی کی اپیل

بیرون ملک سے لوٹے ہوئے افراد اپنی معلومات فراہم کریں۔ سردی بخار کی صورت میں ’فیور کلینک‘ میں معائنہ کروائیں۔ جنوبی کینرا ڈی سی کی اپیل

Mon, 20 Apr 2020 22:37:06    S.O. News Service

منگلورو،20/اپریل (ایس او نیوز) کووڈ 19کی وباء پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جنوری 2020 اور اس کے بعد کے دنوں میں بیرونی ممالک سے جتنے بھی لوگ ضلع میں واپس لوٹے ہیں انہیں اپنے متعلق ضروری معلومات ضلع انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگا۔    

اس کے علاوہ گھر میں کسی بھی شخص کوسردی، بخار اور سانس میں تکلیف ہونے پر بلاجھجھک وہ لوگ ضلع انتظامیہ یا سرکاری طبی عملے اور افسران سے رابطہ قائم کریں۔بخار کی علامات دکھائی دینے پر ضلع انتظامیہ کے ذریعے قائم کیے گئے ’فیور کلینکس‘ میں جاکر اپنا طبی معائنہ کروائیں۔کووڈ کی جانچ کروانے یا کوارنٹائن کیے جانے کے خوف سے اپنی بیماری کی بات نہ چھپائیں۔

ڈپٹی کمشنرنے پرائیویٹ ڈاکٹروں او راسپتالو ں سے بھی اپیل کی ہے کہ بخار، کھانسی او رسانس میں تکلیف والے مریض اگر ان کے پاس آئیں تو ان کے بارے میں تفصیلات سے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کریں۔کچھ لوگ یہ بات ظاہر کرنا نہیں چاہتے۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ضلع انتظامیہ یا طبی عملے کی طرف سے جن لوگوں کا معائنہ کیا جاتا ہے ان کی معلومات عام نہیں کی جاتی ہیں۔ صرف کورونا پوزیٹیو آنے والے مریضوں کی تعداد عوام کی اطلاع کے لئے بتادی جاتی ہے۔ اس لئے ذراسی بھی علامات ظاہر ہوں تو سرکاری ہیلتھ آفیسر سے رابطہ قائم کیاجائے یا فون نمبر 1077پر اپنی کیفیت دی جائے۔


Share: